جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) تنازعہ کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ آج اور بڑھ گیا۔
بی جے پی صدر امت شاہ بھی آج اس تنازع میں کود گئے اور انہوں نے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی پر ووٹ
بینک کی خاطر ملک کے غداروں کو تحفظ دینے کا الزام لگایا جبکہ کانگریس نے کہا کہ اسے بی جے پی اور آر ایس ایس سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے۔
مسٹر شاہ نے صبح ایک بلاگ میں اور بعد میں بی جے پی کے صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں مسٹر گاندھی پر جم کر حملہ کیا۔